ورلڈ کپ ‘پاکستان ‘نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے بغیر کسی تماشائی کے کھیلا جائےگا۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے 29 ستمبر کو ہونےوالے میچ کے میزبان حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔یہ میچ گنیش و سرجن اور عید میلاد النبی کے اجتماعات کے دوران ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے تصدیق کی کہ جلوس رات گئے تک جاری رہیں گے جس کے پیش نظر سکیورٹی فراہم نہیں کر سکے گی۔بی سی سی آئی سٹیجنگ ایسوسی ایشن اور ان کے ٹکٹنگ پارٹنرز کےساتھ مشاورت سے تماشائیوں کو ٹکٹوں کی واپسی کے انتظامات کرےگا۔ 

ای پیپر دی نیشن