لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو چارج کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق 8 افراد میں ٹیم مالکان، کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2021 میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی،آئی سی سی نے تمام افراد کو 14 روز میں الزامات کے جواب دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پراگ سانگہوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنا اور تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ہے، اشعر زیدی پر فکسنگ میں شمولیت اور اس پر اکسانے سمیت 3 الزامات ہیں جبکہ ناصر حسین پر 700 ڈالر کی مالیت کا تحفہ رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔