فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب چھ ڈاکوو¿ں نے فیکٹری میں داخل ہو کر سکیورٹی گارڈ اور دیگر عملے کو یزمال بنا کر دو لاکھ روپے کی رقم اور کلاشن کوف ،رائفل اور دیگر قیمتی سامان لاکھوں روپے مالیت کا لوٹ کر لے گئے۔ قصبہ چوہے والی میں مسلح چھ ڈاکووں نے ملک شبیر حسین کی رائس مل میں داخل ہو کرسکیورٹی گارڈ محبوب اور دیگر افراد کو ایک کمرے میں بند کر کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔فیکٹری سے 2 لاکھ روپے کی رقم ، لائسنسی اسلحہ اور بجلی کا ٹرانسفارم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار جاوید کوسے نقدی اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ ونڈالہ نہر کے قریب ڈاکو نصیر احمد سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ چورایوب کے گھر داخل ہو کر تالے توڑ کر لاکھوں روپے مریض کا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔