لاہور(خبرنگار)محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف سائلین کو متعلقہ محکموں نے ان کی پنشن کے بقایاجات ادا کر دیئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے93 درخواست گزار افراد ،جن کے کیسز بعض وجوہات کی بناءپر مسلسل التواءکا شکار تھے، کو پنشنری واجبات کی ادائیگی کی مد میں 30,613,741روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔ پنشنری واجبات کی ادائیگی میں جن درخواستوں پر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا ان میں ریٹائرڈ ملازمین کے پنشنری بقایاجات، لیو انکیشمنٹ و دیگر واجبات کی ادائیگی شامل ہیں۔
محتسب پنجاب کے حکم پر پنشن کے بقایاجات اداد
Sep 20, 2023