بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Sep 20, 2023

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں زمینوں پر قبضے کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی، چاہے وہ کتنا ہی بااثر طاقت ور کیوں نہ ہو، سرکاری اراضی اور جائیدادوں پر قبض لوگوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں جنگلات کی زمینوں پر بھی مافیا قابض ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ 

مزیدخبریں