جہلم (نامہ نگار) باپ نے غیرت کے نام پر بیٹے، بیوی اور سالی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ علاقہ گورا قبرستان کے قریب چار افراد کے قتل کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شاہد فاروق نامی شخص نے غیرت کے نام پر پہلے اپنی بیوی، بیٹے اور سالی کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔