قصور (نمائندہ نوائے وقت) سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قصور عطا محمد قصوری نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، پاکستان کے ہر فرد کو اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے ، اکیلے محکمہ جنگلات یا حکومت کا فرض نہیں ہے کہ وہی اپنی ذمہ داری پوری کریں بلکہ ہمیں اب بحثیت شہری اپنی سوچ و فکر کو بدلنا ہوگا اور جو کام ہم اپنے لیول پر کر سکتے ہیں اس کا آغاز اپنے آپ سے کرنا ہوگا ، ایک بشر ایک شجر مصطفائی تحریک پاکستان کا سنہرا کام ہے اور مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی مبارک باد کے مستحق ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر مون سون شجرکاری مہم کے دوران پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔