شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی، امجد علی سلطانی سے) انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر میںجگہ جگہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ زور پکڑ گیا ہے شہر میں 50سے زائد مقامات پر منی پٹرولیم پمپس کام کررہے ہیں جن کی اکثریت گنجان آباد علاقوں میں واقع ہے جہاں روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا کاروبار کیا جارہا ہے ، شہریوں کے مطابق شہر میںجگہ جگہ چل رہے منی پٹرولیم پمپس کے مالکان سے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا عملہ مبینہ طور پر بھتہ خوری کرتا ہے جس کے عوض انہیں یہ غیر قانونی دھندہ کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے شہری آبادیوں میں چل رہے اس خطرناک کاروبار کے باعث شہریوں کی زندگیاں خطرے لاحق ہیں کیونکہ آئے روز منی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ، شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ: انتظامیہ کی نااہلی ‘ شہر بھر میںپٹرول کی غیر قانونی فروخت جاری
Sep 20, 2023