فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ آج ملک کو دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کی روشنی میں ہی امور سلطنت فعال بنائے جاسکتے ہیں حکمرانوں کو ان اصولوں کو اپنانا ہوگا، قائد اعظم محمد علی جناح ؒپاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، انہوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کی آزادی کےلئے بے مثال جدوجہد کی۔