سینٹ وفد کا قائد ایوان اسحاق ڈار کی قیادت میں جنیوا کا کامیاب دورہ

Sep 20, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹ آف پاکستان کے وفد نے، قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں جنیوا کا کامیاب دورہ کیا۔سینیٹرز اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سید مظفر حسین شاہ اور کامران مرتضی پر مشتمل وفد کو بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پبلک فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی اپنے قیام کے دوران، وفد نے اعلی عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کی اور جنیوا میں اہم بین الاقوامی اداروں کا دورہ بھی کیا جن میں اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی پر کانفرنس (UNCTAD)، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO)، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کا صدر دفتر شامل ہیں- وفد کی توجہ عالمی اقتصادی ایجنڈے پر پاکستان کے موقف کو آگے بڑھانے اور منصفانہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تھی قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں وفد نے مختلف ملاقاتوں میں منصفانہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد نے پائیدار ترقی کے معیار اور متوازن کثیر جہتی تجارتی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا-ایسے نظام سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں کو فائدہ پہنچے گاسینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا- وفد نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی اداروں کی گرانقدر خدمات کا اعتراف اور تعریف کی وفد نے اپنے دورے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل Ngozi Okonjo-Iweala، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

مزیدخبریں