اسلام کے سچے پیروکاروں کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،پیر حسان حسیب

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حضور نبی کریم کے میلادِپاک کے سلسلہ میں محفلِ میلادِ مصطفی کا انعقاد بریڈ فورڈ یو کے کے مقام پر کیا گیا،صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی، محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ آج کائنات کے جس کونے میں احترامِ آدمیت موجود ہے تو وہ ہمارے رو¿ف الرحیم نبی کے ح±سنِ خ±لق کی بدولت موجود ہے اور اسی پیغام کو دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں و دیگر اقوام تک پہنچانا اس تبلیغی دورے کا مقصد ہے۔ یو کے میں بسنے والے تمام پاکستانی یہاں پر دینِ متین اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں اور دیگر اقوام صرف ہماری عبادات نہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ معاملات، اخلاق اور ح±سنِ معاشرت کو بھی دیکھتی ہیں، دینِ متین اسلام سرا سر سلامتی کا دین ہے جس کے سچے پیروکاروں کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دیارِ غیر میں آپ نے اپنے اچھے اخلاق و کردار، دوسروں کے کام آنے کے جذبے اور مخلوقِ خدا کی فلاح و بہبود کے لئے ایسا مثبت کردار ادا کرنا ہے جو دینِ متین اور وطِن عزیز کی اقوامِ عالم میں سر بلندی کا باعث ہو۔ نورانی تعلیماتِ نبوی کو عملی طور پر اپنی زندگیوں پر نافذ کر کے مسلمانانِ عالم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ محفل میں کثیر تعداد میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی، اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی حفاظت و ترقی کے لئے خصوصی دعا پر ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...