قصور(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی زکوٰة آفس قصور کے زیر اہتمام یوم زکوٰة ڈے منایا گیا‘ آگاہی واک اور سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰة افسر اشفاق احمد خاں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر چوہدری اسرار احمد انجم، ڈسٹرکٹ آڈٹ افسر زکوٰة میاں مقصود احمد، اکاو¿نٹنٹ افضال احمد خاں، آفس کا دیگر سٹاف محمد ارشد، مبشر حسین، مہر منیر قصوری، مخیرحضرات، سول سوسائٹی،انجمن تاجران، وکلائ، معززین شہر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ زکوٰة افسر اشفاق احمد خاں نے بتایا کہ زکوٰة ایک مذہبی فریضہ ہے جو صاحب حیثیت افراد سے لیکر غرباءو مساکین میں تقسیم کی جاتی ہے۔ محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب کے زیر اہتمام بیوگان، معذور افراد اور غربا ءکو گزارہ الاو¿نس کی صورت میں زکوٰة کی ادائیگی بذریعہ ایزی پیسہ کی جاتی ہے۔
ضلعی زکوٰة آفس قصور کے زیر اہتمام آگاہی واک ‘ سیمینار
Sep 20, 2023