عرس وارث شاہ کے بہترین انعقاد کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں:سرمد تیمور

Sep 20, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے کہا ہے کہ پنجابی زبان کے صوفی شاعر اور شہرہ آفاق لوک رومانوی داستان ہیر رانجھا کے خالق سید وارث شاہ کے 225 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغا 23 ستمبر کو شیخوپورہ کے نواہی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں مزار کو غسل دیکر کیا جائےگا، عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔ عرس کی تقریبات میں پنجابی مشاعرہ، آل پاکستان مقابلہ ہیر گائیکی اور صوفی نائٹ کا انعقاد کیا جائےگا، پیر سید وارث شاہ کے مزار پر علاقائی ثقافت پر مشتمل سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وارث شاہ کے عرس پر 23 ستمبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیر سید وارث شاہ کے 225 ویں سالانہ عرس کے بہترین انعقاد کےلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں