ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا اہم اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا اہم اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جعفر چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لئیق، سی ای او ایجو کیشن ملک ندیم انور، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس جہانگیر چوپڑا، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاروق عالم، چیف افسر میونسپل کارپوریشن، چیف افسر ضلع کونسل، چیف افسر میونسپل کمیٹیز، انچارج کے ٹی ڈبلیو ایم سمیت دیگر ضلعی افسر موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ، اے سی پتوکی رانا امجد محمود اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...