جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا، پی ڈی ایم پیپلز پارٹی اور نگران حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں ایک پیج پر ہیں ان کی نااہلی سامنے آ چکی، پاکستان میں پائیدار ترقی کےلئے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے فقط پی ٹی آئی ملک و قوم کو موجودہ درپیش بحرانوں اور مسائل و مشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
پاکستان میں پائیدار ترقی کےلئے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے: چوہدری مقبول
Sep 20, 2023