فیروز والہ قصور (نمائندہ نوائے وقت نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاو¿ن میں تین اوباش نوجوانوں نے محنت کش کے 10 سالہ بیٹے (ح) کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گئے۔ فیروزوالا پولیس نے اس ضمن میں متاثرہ لڑکے کے والد محمد جمشید کی رپورٹ پر عثمان، بلال اور اویس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔قصور کے گردونواح میں ایک لڑکی سمیت دو بچوں کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ارشاد بی بی زوجہ محمد ارشاد نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 15سالہ بیٹی (ح) بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اوباش ملزم جوکہ ہمارا ہمسایہ بھی ہے اسے اسلحہ کے زور پر گھر سے اٹھاکر اپنی پرانی جانوروں والی حویلی میں لے گیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ خانکے موڑ کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم صہیب ولد ذوالفقار میرے 14/13سالہ بیٹے کو ورغلا پھسلا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر پھولنگر نامزدملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔ریسکیو 1122 کا ملازم ساجد جو کہ رائیونڈ میں ڈیوٹی کرتا ہے کے گھر رحمان سٹی میں اس کی 12 سالہ بیٹی (س) سے ہمسایوں کے دو اوباش ملزمان اللہ رکھا اور علی نامی لڑکوں نے گھر میں داخل ہو کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے شور کرنے پر چھوڑ کرموقع سے فرار ہو گئے۔
کھڈیاں، قصور میں 2 بچیوں، 2 بچوں اور فیروز والا میں لڑکے سے زیادتی
Sep 20, 2023