چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو دس سال مکمل ہونے پر تقریبات‘ بین الاقوامی سربراہوںکو شرکت کی دعوت

Sep 20, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو دس سال مکمل ہونے پر تقریبات بین الاقوامی سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ،بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل فورم کانفرنس کا انعقاد اکتوبر کے وسط میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے ،تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی دعوت موصول ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا آئندہ ماہ اکتوبر میں چین کا دورہ کریں گے، نگران وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی دس سال تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران سی پیک اور دیگر منصوبوں سے متعلق بھی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بزنس چین کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوگی، وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب اور ایس آئی ایف سی کے قیام پر آگاہی دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرائ اور وفد بھی تقریبات میں شرکت کرے گا، بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل فورم کا پہلا انعقاد 2017 اور پھر 2019 میں ہوا تھا،کرونا وبا کے بعد تیسری کانفرنس کا انعقاد 4 سال بعد کیا جارہا ہے،چین کی جانب سے دس سالہ تقریبات کو شاندار بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے،کانفرنس میں چین کی جانب سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے اعلانات کا بھی امکان ہے ۔

مزیدخبریں