شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ مقروض پاکستان میں معاشی انقلاب کیلئے قومی چوروں کا بے رحم احتساب یقینی بنانا ہوگا مقامی اوربیرونی سرمایہ داروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے دوررس اقدامات اوراصلاحات ناگزیر ہیں ، انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصرقومی مجرم ہیں اوران میں سے کوئی رحم کامستحق نہیں ہے ۔
بدعنوان عناصرقومی مجرم ‘ کوئی بھی رحم کا مستحق نہیں: ناصر محمود واہگہ
Sep 20, 2023