اسلام آباد( وقائع نگار ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ کیونکہ جنوبی ایشیاءمیں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے اور یہ مسئلہ ا±س وقت پیدا ہوا جب برطانیہ اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر برصغیر سے روانہ ہوا۔گزشتہ76 سال سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص برطانیہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ا±ن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر مس زوئے وئیر (Ms. Zoe Ware)کی قیادت میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک وفد سے تفصیلی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفد میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر مس زوئے وئیر (Ms. Zoe Ware) کے علاوہ پولیٹیکل آفیسر رس مک پارٹلینڈ(Mr. Russ Mcpartland) اور پولیٹیکل ایڈوائزر مس عدیلہ خان شامل تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کو مقبوضہ کشمیر اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اس لئے بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ برطانیہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ دولت مشترکہ کا بھی رکن ہے اور ا±س کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں تعلقات ہیں لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔