ملک بھر میں ایڈینو وائرس کی وبا، آنکھوں میں جلن سرخی اور خارش ہوتی ہے

Sep 20, 2023

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)ملک بھر میں ایڈینو وائرس کی وبائ،آنکھوں میں جلن سرخی اور خارش وبائی علامات بچوں اور بوڑھوں میں مرض شدت اور بعدازاں موت کا باعث بن سکتا پاکستان واٹر اینڈ پاور مینجمنٹ ڈویژن نے بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کر دیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر رانا کے مطابق تاحال ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آنکھوں کے وبائی مرض کا پھیلاو دیکھنے میں ارہا ہے متاثر مریض کی آنکھوں میں جلن سرخی اور خارش ہوتی ہے متاثرہ مریض کو احتیاط کرتے ہوئے اپنے آپ کو دوسروں سے دور رکھنا چاہیے آنکھوں کو ٹھنڈی صاف پانی سے دھوتے رہنا چاہئے اور ٹشو یا صاف کپڑے سے صاف رکھنا چاہیے وائرس سے متاثر مریض کے زیر استعمال اشیائ تولیہ یا دیگر کوئی دوسرا استعمال نہ کرے آنکھوں کو ملنے سے بھی پرہیز کیا جائے ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک دھونے اور صاف رکھنے سے بھی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں