سوئی سدرن کی معائنہ مہم‘ 5.5 ارب روپے کی اضافی آمدن‘ 1366 ایم سی ایف گیس کی بچت

اسلام آباد (نامہ نگار) سوئی سدرن کی صنعتی صارفین کے معائنے سے 5.5 ارب روپے کی اضافی آمدنی اور 1,366 ایم سی ایف گیس کی بچت ہوئی۔ ایس ایس جی سی سکیورٹی سروسز اینڈ کاﺅنٹرگیس تھیفٹ آپریشنز (ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او) ڈیپارٹمنٹ گیس چوری کو کنٹرول کرنے کے لیے کمپنی کی بھرپور مہم میں سب سے آگے ہے، جو ادارے کے لیے ان اکاﺅنٹڈ فار گیس (UFG) یا لائن لاسز کی بڑی وجہ بھی ہے۔ غیر قانونی کمپریسر / سکشن پمپ کے استعمال کے خلاف اپنی مہم میں کمپنی نے نیگیٹو گیس پریشر کے لیے 849 صنعتی یونٹس کو چیک کیا اور سکشن ڈیوائسز پر چلنے والی ایسی 16 فیکٹریوں کی نشان دہی کی جن پر مجموعی طور پر 674 ملین روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی ونگ کے افسران کی قیادت میں کمپنی کے SS&CGTO، میژرمنٹ اور سیلز کے محکموں کے نمائندوں کے ذریعے 1،800 سے زائد صنعتی صارفین کا مشترکہ معائنہ کیا گیا۔ نتیجتاً اضافی گیس لوڈ استعمال کرنے والی صنعتوں کا اضافی گیس لوڈ RLNG پر ریگولرائز کر دیا گیا۔ نتیجتا، ان صنعتوں سے 3.9 ارب روپے کی خطیر رقم کی وصولی کی گئی۔ اس کے علاوہ، ای وی سی اور میٹر کی خرابی پر بھی بھرپور چیکنگ کی گئی، جس میں ای وی سی کی خرابی کے 193 کیسز کا پتہ چلا، نتیجتاً، 631 روپے ملین کی ریکوری کی گئی اور 581 ایم ایم سی ایف گیس کے حجم کی بچت ہوئی۔ میٹر کی خرابی کے 95 کیسز بھی دریافت ہوئے اور ان پر 390 ملین روپے کی بچت ہوئی جس میں حجم کے لحاظ سے 285 ایم ایم سی ایف گیس کی بچت ہوئی۔ مجموعی طور پر صنعتی شعبے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی کوششوں سے 5.5 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوئی اور 1،366 ملین مکعب فٹ گیس کی بچت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن