حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر عمرفاروق وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عمرفاروق وڑائچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقدہ ہو اجس میںضلع بھر میں 38ہزار202 ملین کی لاگت سے جاری 45 ترقیاتی منصوبوں کے کام کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس ، محکمہ بلڈنگز ،ہائی ویز ، ضلع کونسل،سپورٹس ، ہائیر ایجو کیشن ، صحت،تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضلع بھر میں جاری اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ تمام متعلقہ محکمے ان ترقیاتی منصوبوں کی مطلوبہ معیار اور مقرر کر دہ مد ت کے مطابق تکمیل کویقینی بنائیں تا کہ عوام ان سے براہ راست استفادہ کر سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن