نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان کا نیا فوجی آپریشن: آرمینیا کی تنصیبات ہدف

Sep 20, 2023

باکو (نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان نے متنازعہ علاقے نگورنو کارا باخ میں نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت دفاع آذربائیجان کا کہنا ہے کہ نگورنو کارا باخ میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آرمینیا کے جنگی اثاثے اور فوجی تنصیبات ہدف ہیں۔ شہریوں کے انخلاءکیلئے انسانی ہمدردی کی راہداری بنا دی ہے۔ کارا باخ سے آرمینیا کی فوج کا انخلاءہی امن کا واحد راستہ ہے۔ آرمینیا نے سلامتی کونسل اور روسی امن دستوں سے آذربائیجان کی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کاراباخ کی صورتحال پر آرمینیا اور آذربائیجان سے رابطے میں ہیں۔ نگورنو کارا باخ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان طویل عرصے سے منازعہ علاقہ رہا ہے۔ اور نگورنو کاراباخ پر قبضے کیلئے دو جنگیں ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں