نیویارک(کے پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اٹھہترواں اجلاس پاکستان کوتنازعہ کشمیر، افغانستان کے بحران، اسلام مخالف پروپیگنڈے ، مشرق وسطی کے مسئلے، ماحولیات اورمعیشت سمیت بنیادی عالمی مسائل کے بارے میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔یک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف کانفرنسوں کاانعقاد بھی ہوگا جن میں پائیدارترقیاتی اہداف کے بارے میں سربراہ کانفرنس ، ماحولیات کے بارے میں سربراہ کانفرنس اوروبائی امراض سے بچاﺅ، عالمی سطح پر طبی سہولتوں کی فراہمی اور ٹی بی کے مرض کے بارے میں سربراہ کانفرنسیں شامل ہیں جن سے ان بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ یہ دنیاکی تاریخ میں ایک نازک موقع ہے کہ ایشیا میں بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگیوں میں اضافہ ہوگیاہے اورکورونااورماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایشیائی ریاستوں کی اقتصادی صورتحال بگڑ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی پذیرملک کے طورپرجنرل اسمبلی میں ہماری بھرپورتوجہ شمالی ممالک کی طرف سے ترقی پذیرممالک کے ساتھ ماحولیاتی معاہدوں کویقینی بنانے پرمرکوز ہوگی جو ماحولیاتی اثرات کامقابلہ کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کشمیر پراپنا نکتہ نظر پیش کرے گا:منیراکرم
Sep 20, 2023