انٹر بینک : ڈالرمزیدسستاہوگیا

Sep 20, 2023 | 17:53

ویب ڈیسک

انٹربینک میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 2 پیسے کی کمی ہوئی .جس کے بعد  ڈالر کی نئی قیمت293روپے 88پیسے کی سطح پرآگئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈالربلندترین سطح 307 روپےسےاب تک 13 روپے22 پیسے تک سستاہوچکا ہے۔


 

مزیدخبریں