ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکا سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے مطلوبہ نتائج نہیں ملے.اب وقت آگیا ہے کہ امریکا غلط راستہ چھوڑکردرست کا انتخاب کرے۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ یورپی ممالک کو کمزور کرنے کے لیے امریکا نے یوکرین جنگ کو بڑھاوا دیا، بدقسمتی سے یہ طویل المدتی منصوبہ ہے۔