وزارت پیٹرولیم کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
صدر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہمارے مطالبات منظور ہوگئے ہیں،کل ہڑتال نہیں کررہے۔عابد اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ڈیپو سے ڈیپو جانے والا ریٹ کم تھا ،ہم ان ریٹس میں 100فیصد اضافہ چاہتے ہیں۔
80پیسے فی لیٹر سے کیرج کا ریٹ بڑھا کر 1روپیہ 60پیسے کرنے کا کہا ہے۔حکومت کی جانب سے مل کر بات چیت کے ذریعے ریٹ حل کرنے کا کہاگیا ہے۔