انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ہے ۔
پاکستانی شائقین کی جانب سے گانا کو پسند نہیں کیا گیا، شائقین نے پی ایس ایل کا آفیشل گانا گانے والے معروف گلوکار علی ظفر سے فرمائش کی ہے کہ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے گانا گائیں۔ جس پر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ لیکن اگر اپنے ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں، لیکن میرے اپنے آئیڈیاز ہیں اور میراکام کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔