ایران میں اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کا اعلان

ایران کی پارلیمنٹ نے اسلامی لباس کوڈ کی خلاف ورزی پر 10 سال تک کی قید کی سزاؤں کا قانون منظور کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی اسمبلی نے حجاب اور عفت کی ثقافت کی حمایت بل کو 3 سال کی آزمائشی مدت کیلئے منظور کرلیا جس کے بعد یہ بل گارڈین کونسل کے پاس توثیق کے لیے بھیج دیا گیا۔بل کے تحت اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 5 سے 10 سال تک قید، جرمانے اور دیگر سخت سزائیں دی جا سکیں گی، خواتین کے لیے اسلامی ڈریس کوڈ میں سر کو مکمل طور پر ڈھانپنا کہ بال اور گردن نظر نہ آئیں، لازمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن