تھائی لینڈ میں اژدھے نے خاتون کو کئی گھنٹے تک جکڑے رکھا

Sep 20, 2024 | 00:14

ویب ڈیسک

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک اژدھے نے خاتون کو کئی گھنٹے تک جکڑ کر رکھا، ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو اس مشکل سے نجات دلائی۔

چینی میڈیا کے مطابق بینکاک کے نواح میں 64 سالہ خاتون اپنے گھر کے کچن میں برتن دھونے کی تیاری کر رہی تھیں کہ اچانک اس نے اپنی ٹانگ میں شدید درد محسوس کیا، جب نیچے دیکھا تو ایک بڑا اژدھا اس کے جسم کو جکڑ چکا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کچن میں پانی لینے کیلئے زمین پر بیٹھنے لگی تو اس دوران 4 سے 5 میٹر لمبے اژدھے نے خاتون پر حملہ کرتے ہوئے اس کے جسم کو مضبوطی سے جکڑلیا، جس پر خاتون نے اسے سر سے پکڑ کر چھڑوانے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

رپورٹ کے مطابق خاتون کو جکڑنے والا اژدھا سانپوں کی نسل ازگر سے تھا، جو زیرہلا نہیں ہوتا، مگر اپنے شکار کو جکڑ کر سانس روک کر مار دیتا ہے، اس نے خاتون کو ڈیڑھ گھنٹے تکر جکڑے رکھا اس دوران پڑوسی کی جانب سے اطلاع دیے جانے پر ریسکیو عملے اور پولیس نے پہنچ کر خاتون کی جان بچائی۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں سانپوں سے سامنا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ 2023 میں 12,000 افراد کو زہریلے سانپوں اور دیگر جانوروں نے کاٹا تھا، جبکہ 26 افراد زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں