لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا صوبائی دارلحکومت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے دردسر بن گئی۔ بجلی کی بندش سے پانی نایاب ہونے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ناظم شوکت نے وزیراعظم سے اپیل کی شہریوں کی پریشانی کا باعث بننے والے حکام کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیں۔