لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے 17افسروں کے تبادلے کردئیے ۔ اعلامیے کے مطابق تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم اختر لنگاہ کو ساہیوال ریجن ، غلام رسول کو لاہور ریجن جبکہ لاہور ریجن میں تعینات تنویر احمد جنجوعہ کو سفاری زو لاہور اور عروج ظہیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا ریجن تعینات کردیاگیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرذیشان یوسف کو لوئی بھیر پارک راولپنڈی ، محمدحسین کو قصور، جنید عالم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوارٹرز لاہورسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ مجاہد کلیم کو منڈی بہائوالدین سے جہلم تعینات کیاگیا ہے