پونے 3 ارب ٹیکس حجم 50 ارب تک کرناچاہتے ہیں:نعیم میر

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا تاجروں کی طرف سے موجودہ سالانہ ٹیکس پونے 3 ارب روپے کے قریب ہے۔اس سال کے آخر تک تاجروں سے ٹیکس کا حجم 50 ارب روپے تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔ ایف بی آر کے ریجنل دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران نعیم میر نے کہا 28 اگست سے اب تک تاجر تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کے متعدد دور ہو چکے ہیں۔ تاجروں کو اپنے مطالبات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ملک میں 34 لاکھ بجلی کے کمرشل میٹرز نصب ہیں۔۔مگر تاجر دوست سکیم کے تحت ابھی تک 64 ہزار تاجر رجسٹر ہوئے ہیں باقی تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن