لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد ٹراما سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ٹراما سینٹر میں ورکرز کیلئے علاج اور ادویات کی سہولت مفت ہوگی۔ صوبائی وزیر نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں 100بستروں کاسوشل سکیورٹی ہسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ چوہدری شافع حسین نے صنعتکاروں سے کہا سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ ٹراما سنٹر بنانے پر صنعتکاروں کا مشکور ہوں۔ ورکرز کی صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ مہنگی بجلی سے انڈسٹری سمیت ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔