پی سی ایس آئی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی واک

 لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کے حکم پرسیکرٹری رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پرپی سی ایس آئی آر کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈلاہور میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹراراویس بریار، انسپکٹر عبداللہ شاہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ  صدر اسد مصطفی گیلانی، جنرل سیکرٹری محمد احمد قریشی، چوہدری بشیر احمد چیئرمین سول اینڈ ایڈمن، عمران مجید فنانس سیکرٹری، مظہر حسین، علی حمزہ، میاں محمد طیب و دیگر نے کثیر تعداد میں ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی۔ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کئے۔ لوگوں کو ڈینگی سے بچائو بارے آگاہی دی۔

ای پیپر دی نیشن