لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کیساتھ غیر مناسب رویے پر کرکٹ وکٹوریہ کے کوچ دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی لگادی۔سابق سری لنکن کرکٹر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ کنڈکٹ کمیشن نے انہیں غیر مناسب رویے کا مرتکب قرار پایا ہے، کرکٹ وکٹوریہ کیساتھ منسلک رہنے کے دوران وہ غیر مناسب رویے کے مرتکب قرار پائے گئے۔
خاتون کرکٹر کیساتھ غیر مناسب رویہ‘ سابق سری لنکن کرکٹر دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی عائد
Sep 20, 2024