لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور چیمپئنز ٹرافی2025ء کیلئے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وفد میں جنرل منیجر وسیم خان، سینئر منیجر ایونٹ سارہ ایڈگر، چیمپئنز ٹرافی اوینٹ لیڈ عون محمد، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈکاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔ پانچ رکنی وفد کے ہمراہ پی سی بی آفیشلز بھی موجود تھے ۔ آئی سی سی کے جی ایم کرکٹ، سکیورٹی، براڈکاسٹ اور ایونٹ منیجرز پر مشتمل وفد نے سٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات اور نئے بننے والے انکلیوژر زکا جائزہ لیا۔ وفد نے سٹیڈیم کے مختلف حصوں، خصوصاً ڈریسنگ روم کا معائنہ کیا۔ وفد نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور دورہ کے حوالے سے لیٹر بھی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔وفد لاہور، ملتان، اور فیصل آباد کا بھی دورہ کریگا۔