لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہورپولیس نے رواں سال گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2523مقدمات درج کر کے2566ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں 2477مرد، 86خواتین اور3سہولت کار شامل ہیں۔سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گداگری پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے پیشہ ور منظم گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ٹریفک سگنلز، چوکوں اوراہم شاہراؤں پرگداگروں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔
رواں سال گداگروں کیخلاف 2523مقدمات ‘2566ملزم گرفتار
Sep 20, 2024