سرحدی ‘دریائی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے 52 کروڑ روپے منظور 

لاہور (سٹاف رپورٹر) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ  نے مختلف اضلاع کی سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے 52 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ سرحدی چوکیوں کو نائٹ ویژن کیمرے، بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس، جدید اسلحہ سمیت تمام لاجسٹکس فراہم کیا گیا ہے، چوکیوں پر تعینات جوانوں کا مورال بلند ہے، وسائل و سہولیات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ پولیس کی سرحدی چوکیاں دہشت گردی، سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں، چوکیوں پر تعینات پولیس کے بہادر جانباز ہر لمحہ سر بکف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن