کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ صواآصل کے قریب دواساز کمپنی کے منیجر ظفر اقبال کا چند روز قبل عثمان میو کیساتھ لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کی رنجش پر عثمان میو نے فیکٹری جاتے منیجر ظفر اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ‘ فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
کاہنہ : لین دین تنازعہ پر فائرنگ‘فیکٹری کا منیجر زخمی ‘ملزم گرفتار
Sep 20, 2024