لاہور (سٹاف رپورٹر )انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہید جوان کے اہلخانہ کو گھر کا تحفہ دیدیا ۔ منڈی بہاؤالدین کے کانسٹیبل محمد شبیر کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید کی فیملی کو پسند کے مطابق شالیمار ٹاؤن پھالیہ میں 4 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔