فیکٹری ایریا پولیس کا گھر میں گھس کرخاتون پر بدترین تشدد،متاثرین سراپا احتجاج

 فیروزوالہ( نامہ نگار ) خاتون نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کو دی جانیوالی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر ارشد گوندل،اے ایس آئی فخر زمان،عمران گجر اور دیگر پولیس ملازمین نے انکے گھر نظام پور ڈھاکہ میں حملہ کیا ‘ خاوند کے بارے میں پوچھا تو بتایا گھر سے باہر ہے۔پولیس ملازمین غصے میں آگئے او ر اسلحہ تان لیا اور تشدد کیا جس سے کپڑے پھٹ گئے۔خواتین کیساتھ نازیبا حرکات بھی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کیساتھ ساتھ گھر سے طلائی زیورات ہزاروں کی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔انہوں نے وزیراعلیٰ ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے اور ان سے مسروقہ مال بھی برآمد کیا جائے۔ذمہ دار ملازمین کیخلاف کارروائی اور یہ اس کے اعلی افسران پیٹی بھائیوں کیخلاف کاروائی کرنے سے ٹال مٹول کر رہی ہے۔ متاثرہ خاندان کا الزام متاثرہ افراد نے الزام عاید کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن