نارنگ منڈی: پٹرول قیمت میں کمی کے باوجودکرایوں میں کمی نہ آسکی 

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)پٹرول کی قیمت میں مسلسل کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچ سکے مختلف اوقات میں 80 روپے فی لٹر پٹرول سستاہونے کے باوجود ٹرانسپورٹرز حضرات نے نارنگ سے مریدکے نارووال لاہورجانیوالے بس ویگن کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی اورآج بھی 330 روپے فی لٹر کے حساب سے کرائے وصول کیے جارہے ہل علاقہ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نارنگ منڈی میں بھی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرائی جائے اور فی کلومیٹر کرایہ نامہ وضح کرکے عملدرآمد کرایاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن