قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور بائی پاس ریلوے پھاٹک کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی لوڈر رکشے کو ٹکرکے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت بستی صابر ی کے رہائشی اویس ارشد کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ نے جاں بحق ہونے والے کی نعش کو روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا، بائی پاس روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام درم برہم ہوگیا گاڑیوں کی لمبی لائینں لگ گئیں موقع پر مقامی پولیس کی نفری پہنچ گئی۔