ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب خواجہ محمد سکندر ذیشان نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ ڈویژ نل ڈائریکٹر لاہور بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبیر منور نے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو ننکانہ میں موجود محکمہ سوشل ویلفیئر کے تمام اداروں کے بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں صنعت زار اور دارالامان کا جائزہ لیا۔ صنعت زار میں ٹریننگ حاصل کر رہی بچیوں سے ملاقات کی اور انہیں محکمہ کی جانب سے مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کا دورہ ننکانہ صاحب
Sep 20, 2024