بجلی میں ریلیف کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا : لیاقت علی میر 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق کونسلر لیاقت علی میر نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کی آڑمیں ملک کو تباہی اور عوام کو فاقہ کشی کی طرف لایا جارہا ہے ۔ پاکستانی قوم اس وقت مہنگائی کی چکی میںپس کررہ گئے ہیں بجلی میں ریلیف کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںانہوںنے مرکز خالد بن ولید میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر مولانا نذیر احسن اوکاڑوی ،سیٹھ محمداسلم ٹھیکیدار، سیٹھ عبدالرشید ، شیخ کاشف عارف انس کلاتھ والے ،رانا جمیل احمد گادھی ، رب نواز ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن