ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کی شیخوپورہ لیسکو سرکل سٹی ڈویژن میں عدالت 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ لاہور افشاں صابرنے شیخوپورہ لیسکو سرکل سٹی ڈویژن میں عدالت لگائی۔ 42 صارفین بجلی کی شکایات سن کر 38 کا موقع پر فیصلہ کر دیا گیا۔ ایس ای سرکل شیخوپورہ انجینئرعمربلال چودھری کے احکامات پر ڈپٹی منیجراپریشن انجینئر عامرنواز،رضوان قریشی ، محمداصغرسکھیرانے ایس ڈی اوز محمود علی، صلاح الدین، محمد وقاص، عمرسید، میاں کاشف کو متعلقہ ریکارڈ ڈائریکٹر وفاقی محتسب کوپیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ لاہور افشاں صابر نے بتایا کہ درخواست گزاروں کا تعلق کھاریانوالہ، بھکھی، شیخوپورہ، مانانوالہ، فاروق آباد سمیت دیگر علاقوں سے ہے جن کی آسانی کیلئے ہم خود ان کے قریبی دفتر میں آ کر ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کر کے انصاف کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن