حافظ آباد:مخالفین کی فائرنگ سے سابق ناظم قتل 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سابق ناظم یونین کونسل خان محمد والہ (بھیرہ) ممتاز گوندل کو پنڈی بھٹیاں کے قریب مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ممتازگوندل اپنے عزیزوںکے ہاں جارہے تھے مخالفین نے انہیںپکڑ کر کماد کے کھیتوں میں لیجا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود فرار ہوگئے۔ ملزمان کی ممتاز گوندل سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کرکے اپنی کاروائی شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن