گوجرانوالہ ،حافظ آباد(نمائندہ حصوصی +نمائندہ نوائے وقت)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے گھوڑا چوک کے قریب مضرصحت اورغیر معیاری دودھ سے بھراٹینکر پکڑ کر 3ہزار لٹر دودہ موقع پر تلف کردیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ٹینکر میں ملاوٹی دودھ گوجرانوالہ سپلائی کیا جانا تھا ، دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی کمی پائی گی، موقع پر جدید لیکٹوسکین سے کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر دودھ تلف کیا گیا۔