گوجرانوالہ:صوبائی وزرا صحت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کااجلاس

Sep 20, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کااجلاس۔کمیٹی کا راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں الائیڈ محکموں کے عدم تعاون کا نوٹس،انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برتنے، انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے والے محکموں کے افسران کو سرینڈر کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو مانیٹرنگ کے فرائض تفویض،چیف سیکرٹری پنجاب کی الائیڈ محکموں کے سیکرٹریز کو خود راولپنڈی جا کر انسداد ڈینگی سر گرمیوں کی نگرانی کی ہدایت،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے الائیڈ محکموں کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہوگا، غفلت کی گنجائش نہیں ،مانیٹرنگ کیلئے محکموں کے سربراہان خود فیلڈ میں متحرک رہیں ۔

مزیدخبریں